ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:فوریسٹ افسران کی جانب سے اتی کرم داروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ - ناگرک ویدیکے نے دیا میمورنڈم

بھٹکل:فوریسٹ افسران کی جانب سے اتی کرم داروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ - ناگرک ویدیکے نے دیا میمورنڈم

Mon, 30 Jan 2023 20:29:09    S.O. News Service

بھٹکل، 30 / جنوری (ایس او نیوز) کئی دہائیوں سے جنگلاتی زمین پر کھیتی باڑی اور رہائش کرنے والوں پر فوریسٹ افسران کی طرف سے کیے جا رہے ظلم و ستم کے خلاف ناگرک ویدیکے نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا۔ 
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جنگلاتی زمین پر کئی دہائیوں سے چھوٹے موٹے گھر بنا کر بسنے والوں اور کسانوں پر فوریسٹ افسران غیر قانونی طورپر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں اور ان غریب لوگوں پر کریمنل کیس داخل کرکے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے صاف طور پر کہا ہے کہ ایف آئی آر غیر قانونی ہے اس کے باوجود افسران اپنی غیر قانونی کارروائیاں بند نہیں کر رہے ہیں اور غریبوں کو مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ 
    
میمورنڈم میں ناگرک ویدیکے کی طرف سے وزیراعلیٰ سے اپیل کی گئی ہے کہ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے غریبوں اور جنگل واسی کسانوں پر ہونے والی کریمنل کیس کی کارروائیوں پر روک لگائیں۔  
    
اس موقع پر ناگرک ویدیکے کے اعزازی صدراور ہائی کورٹ ایڈوکیٹ دتا تریہ نائک ، صدر دیوئیا نائک ، جٹّپّا نائک ، وٹل دئیمنے، رمیش نائک سرپن کٹا، واسو بھٹ مٹّھلی وغیرہ موجود تھے۔


Share: